غیرت کے نام پر قتل، عدالت نے قبر کشائی کے احکامات صادر کردیے

دادو: عدالت نے سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے واہی پاندہی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی کمسن لڑکی کی قبر کشائی اور میڈیکل ایگزمنیشن کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے دور دراز پہاڑی علاقے میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی 9 سالہ لڑکی کا نام گل سماء بتایا جارہا ہے، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ذارئع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول لڑکی گل سماء پرناجائز تعلق رکھنے کا الزام تھا جس پرگل سماء کو غیرت کے نام پرکاری قراردیتے ہوئے پتھروں سے سنگسارکیا گیا، لڑکی کے والدین رند قبیلے سے تعلق ہے۔
یاد رہے کہ واقعے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس متحرک ہوئی تھی ، عدالتی حکم کے بعد پولیس کی تشکیل کردہ تحقیقاتی ٹیم جائے وقوع پر تفتیش کے لیے پہنچ گئی
واقعے کے متعلق پولیس کا تفصیلی موقف سامنے آ گیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں فوری کارروائی کرکے 3 افراد کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ حراست میں لیے گئے افراد میں مقتول لڑکی کے والد علی بخش رند مولوی ممتاز لغاری اور سہولت کار تاج محمد رستمانی شامل ہیں۔
زیرحراست افراد سے تفصیلی تحقیقات کی روشنی میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ ایف ائی آر درج کی گئی ہے، ایف آئی آر بھی سرکار کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق قبر کشائی اور میڈیکل ایکزیمینشن کے لیے دی گئی درخواست پر مقامی عدالت نے آرڈر جاری کردیا ہے۔
دوسری جانب والدین کا کہنا ہے کہ بچی کھیل رہی تھی جس کے کے دوران پہاڑی پتھراس کے اوپر آ گرا، بچی کی قتل کی باتیں غلط ہیں درحقیقت ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ عدالت نے بچی کی والدہ کو دو روزہ پولیس کسٹڈی ریمانڈ پر مزید تفتیش کے لیے وومن پروٹیکشن سیل دادو منتقل کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News