Advertisement

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ،2 شہری شہید

لائن آف کنٹرول

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے باعث  2 شہری شہید جبکہ  2 زخمی ہوگئےہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

تر جمان آئی  ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں 14 سالہ شہریار اور 29 سالہ نوید شامل ہیں جبکہ فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  پاکستانی فوج کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فوجی پوسٹ کو نقصان پہنچا اور بھارتی پوسٹ سے لاشوں کو نکالتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

Advertisement

ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ  پاکستان اوربھارتی فوج میں فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے گزشتہ دن اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر صورتحال کسی وقت بھی سنگین ہو سکتی ہے۔

اس کے بعد بھارت کی جانب سے سرحدوں پر غیر معمولی نقل و حرکت بھی بڑھا دی گئی، بھارت نے پاک انڈیا سرحد پر براہموس اور اسپائک میزائل بھی نصب کر دیے ہیں۔

 یاد رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ کے بیان کے بعد آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹو ئٹ کر کے کہا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اشتعال انگیز ہے، بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیانات کا مقصد اندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version