Advertisement

شہباز شریف سے پارلیمان میں صفائی پیش کرنے کا مطالبہ

پیپلزپارٹی

شہباز شریف کی کرپشن پر وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے شہباز شریف سے پارلیمان میں صفائی پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے  شریفصاحب  سے 18 سوال پوچھے ہیں اور پوری قوم شہباز شریف کی جانب سے جواب کی منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے بھائی کیطرح ہم چھوٹے بھائی کو بھی موقع دیتے ہیں کہ پارلیمان میں آئیں اور بیرسٹر شہزاد اکبر کی جانب سے پوچھے گئے 18 سوالوں کا جواب دیں، بڑے بھائی کیطرح اگر شہباز شریف نے بھی پارلیمان میں جھوٹ بولا تو نتائج کے ذمہ دار خود ہوں گے۔

مراد سعید کا مزید کہنا تھا امید ہے اب خواجہ آصف بھی آپ کو یہ مشورہ نہیں دیں گے کہ قوم بھول جائے گی اور شہباز شریف صاحب قومی اسمبلی تشریف لائیں، قوم جواب کی منتظر ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ  شہباز کہتے ہیں پارلیمان کومضبوط بنایا جائے، ہم معاملے کو ایوان میں لے جانے کیلئے تیار ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ یہ خیال ہے کہ قوم بھول جائے گی تو یاد رکھیں بھولنے نہیں دیں گے ، امید ہے خواجہ آصف بھی آپ کو بھولنے کا مشورہ نہیں دیں گے، شہباز شریف قومی اسمبلی تشریف لائیں، قوم جواب کی منتظر ہے۔

Advertisement

گذشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا تھا  کہ شہبازشریف کی کرپشن دھیلے کی نہیں،اربوں کی ہے، شریف  خاندان نے جعلی ٹی ٹیوں کے ذریعے پیسہ باہر بھجوایا، شہبازشریف کے اثاثوں میں سترفیصد اور سلمان شہباز کے اثاثوں میں آٹھ ہزار گنا اضافہ ہوا۔

شہزاداکبر نےشہبازشریف کے سامنے اٹھارہ سوالات رکھتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی ٹی نظام پوشیدہ نہیں،باہر سے پیسہ لانے کا ایک قانون بنایا گیا تھا، شریف خاندان نے جعلی ٹی ٹی کی رقم سے 32 سے 33 کاغذی  کمپنیاں بنائیں، معصوم لوگوں کا نام استعمال کرکے ٹی ٹی اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں، کاغذی کمپنیوں کا کنٹرول روم شریف دور میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version