Advertisement

پرویزمشرف کےٹرائل کیخلاف سماعت 10دسمبرتک ملتوی

سنگین

لاہور ہائیکورٹ میں پرویز مشرف کے ٹرائل کے خلاف درخواست کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے ٹرائل کے خلاف درخواست کی سماعت میں  وفاقی حکومت کی جانب سےجواب داخل کردیاگیاجس کے بعد کیس کی  مزید سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت کی۔

کمرہ عدالت میں سماعت کےدوران سرکاری وکیل کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ٹرائل کورٹ کا نوٹیفکیشن ہوا۔ جس پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نےسرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ درخواست گزار کے مطابق یہ تو وزیراعظم کا اختیار تھا۔

اس دوران وکیل پرویز مشرف اظہر صدیق نے کہاکہ میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ دیتا ہوں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بھی وزیراعظم اور وفاقی حکومت نے یہ کیس بنانا تھا۔

Advertisement

عدالت نےاس دوران استفسار کیاکہ  اٹارنی جنرل کہاں ہیں؟ جس پر سرکاری وکیل نے عدالت کوجواب دیا کہ  وہ بھی آئیں گے۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نےریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کسی کے خلاف غداری کے کیس کے لیے آئین کو معطل کرنا ہوتا ہے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسارکیاکہ  کیا نومبر 2007 کو آئین معطل ہوا؟ مارشل لا تو 12 اکتوبر 1999ء کو لگا جسکا اس کیس میں ذکر ہی نہیں، ایمرجنسی ڈیکلیئر کرنا اور چیز ہے اور آئین معطل کرنا اور چیز ہے۔ سرکاری وکیل کااس موقع پر کہناتھا کہ  کیس کا ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہے اسلیے نہیں ملا۔ عدالت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ  ریکارڈ ملے گا تو اٹارنی جنرل خود آئیں گے۔

درخواست گزارنے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ کیس کابینہ کی منظوری کے بغیر بنا۔

سرکاری وکیل نےجواب دیاکہ  اسوقت پی سی او لگا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version