Advertisement

کرپشن پر مریم اورنگزیب کا عمران خان کو جواب

کرپشن

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے ک عمران صاحب بغیر ثبوت کرپشن کے بھاشن اور الزامات لگانے سے اب بات نہیں بنے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب جو ڈیٹا دیا وہ شہباز شریف کے وقت کی ریکوری ہے، ‎بیس سال سے آپ کنٹینر پر کرپشن کا راگ الاپ رہے ہیں، ثبوت مانگو تو بھاگ جاتے ہیں۔

‎انکا کہنا تھا کہ جن پر الزام لگاتے ہیں، ان کے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ کرسکے۔

‎ انہوں نے کہا ہے کہ عمران صاحب مالم جبہ ایک ارب درخت سونامی اور ایک ارب کے میٹرو کے کھڈوں پر تحقیقات بند ہیں، عمران صاحب علیمہ باجی کی جادوئی کی سلائی مشین اور جہانگیر ترین کی اربوں کی منی لانڈرنگ کی کوئی تحقیقات نہیں کی گئی۔

  مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جن پر الزام لگاتے رہے، پندرہ ماہ میں ان پر کون سا الزام ثابت ہوا؟ بھاشن دیتے ہیں کہ اینٹی کرپشن یونٹ کام کرنا چاہئے، حقیقت یہ ہے کہ خیبر پختونخواہ کا اینٹی کرپشن اور احتساب کمیشن کو  تالالگا دیا۔

‎ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ بھاشن تھا کہ نوے روز میں خیبرپختونخوا میں کرپشن ختم کروں گا، حقیقت یہ ہے کہ احتساب کمشن ہی ختم کردیا اور کہس گیا تھا کہ مجھ سے احتساب شروع کریں، حقیقت یہ کہ الیکشن کمشن میں اپنی چوری کا جواب دینے سے مفرور ہیں۔

Advertisement

‎حقیقت یہ ہے کہ بی آر ٹی میں کرپشن کی تحقیقات رکوانے کے لئے آپ ہائی کورٹ بھاگ چکے ہیں اور جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کو کرپشن کے پیسے سے جائیداد بنانے پر آپ این آر او دے چکے ہیں۔

‎انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر  جھوٹے الزام لگائے، حقیقت یہ کہ پندرہ ماہ کی تحقیقات میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ کرسکے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ آپ کی کرپشن، جھوٹ، نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے پندرہ ماہ میں آپ چودہ ہزار ارب قرض لے چکے، یہ پیسہ کہاں جارہا ہے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version