Advertisement

برطانوی ہائی کمشنر کی آرمی چیف سے ملاقات

برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے آج جی ایچ کیو میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال  کیا گیا۔

Advertisement

اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نےاس موقع پر برطانوی  ہائی  کمشنرکوپاکستان میں خوش آمدیدکیا اور  ان کےلیےنیک خواہشات کااظہار بھی کیا ۔

Advertisement

دریں اثناءروسی وزیرصنعت وتجارت ڈینس منٹروونے بھی جی ایچ کیوکادورہ کیا ،جہاں ان کی ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہوئی۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے روسی وزیرصنعت وتجارت کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ  ملاقات میں خطےمیں امن واستحکام،اقتصادی ترقی کیلئےکوششیں کرنے کےعزم کا اعادہ کیا جبکہ باہمی تعلقات کومزیدوسعت واستحکام دینےپر بھی اتفاق کیا گیا ۔

واضح رہے کہ گذشتہ دن آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس ہوئی تھی.

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی اور اہم کور کمانڈرز کانفرنس سات گھنٹے سے زائد جاری رہی اور روایت کے برعکس کور کمانڈرز کانفرنس کی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version