Advertisement

مریم نوازکانام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست پرسماعت آج ہوگی

مریم

مسلم لیگ نوازکی مرکزی نائب صدرمریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سےنکالنے کیلئےجمع کرائی گئی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا دورکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔

درخواست امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت، چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے باوجود بیمار والدہ کو چھوڑ کر بیرون ملک سے والد کے ساتھ واپس آئی ہوں، موقف سنے بغیرنام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔

درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ ہائی کورٹ کو آگاہ کردیاگیاہےکہ میرےپاس کبھی بھی عوامی عہدہ نہیں رہا اور نہ کرپشن اوراختیارات سے تجاوز میں ملوث پائی گئی۔

Advertisement

مریم نواز نےموقف میں مزیدکہاکہ  والدہ کی وفات کے بعد نواز شریف کی دیکھ بھال میں ہی کرتی رہی ہوں، نواز شریف بیماری میں مجھ پر ہی انحصار کرتے ہیں،مریم نواز نواز شریف کی بیماری کی حالت ناقابل بیان ہے۔

 درخواست میں مریم نواز کی جان سےمزید موقف اختیارکیاگیاکہ نواز شریف کی بیماری کی وجہ سےشدید ذہنی دباؤ کا شکارہوں، والد کی دیکھ بھال کے لئے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں۔

 درخواستگزار مریم نوازنے موقف اختیار کیاکہ  ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا میمورنڈرم غیر قانونی اور آئین کی خلاف ورزی ہےجبکہ یہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

 درخواستگزارنےکہاکہ عدالتوں میں ڈیڑھ سال تک مسلسل پیش ہوتی رہی ہوں، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام عجوبہ ہے۔

درخواست گزار کی جانب سےمزیدکہاگیاکہ نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام ایگزٹ کنٹرول لسٹ کی اسکیم سے بھی متضاد ہے۔

درخواستگزارنے استدعاکی  کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک 6 ہفتوں کے لئے 1 بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائےاورنام ای سی ایل میں شامل کرنے کا 20 اگست 2018 کا حکم غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ مریم نواز نے درخواست میں اپنا پاسپورٹ واپس لینے کی استدعا بھی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
Next Article
Exit mobile version