Advertisement

پی آئی اے کے نئے طیاروں کو اڑان کے لئے کلیرنس مل گئی

 پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ڈرائی لیز پر خریدے  گئے نئے طیارے کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اڑان کے لیے کلیرنس دے دی ۔

 پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)  کے ترجمان عبداللہ خان کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک اور ان کی ٹیمکی کاوشیں رنگ لارہی ہیں جس کی بدولت پی آئی اے تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے۔

ایربس 320 پہلی پرواز کے لیے تیار نیا طیارہ پہلی پرواز کراچی سے لاہور کی کرے گا، ایر بس طیارہ پی کے 306 کراچی سے لاہور روانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں پی آئی اے نے دو نئے طیارے خریدے تھے۔جس پرترجمان پی آئی اے کا  کہنا تھا کہ  طیاروں کی آمد سے نہ صرف  قومی ایئرلائن کے فضائی آپریشن سمیت ریوینیومیں اضافہ ہو گا بلکہ نئے طیارے مسافروں کو جدید سفری سہولتوں  کی فراہمی میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔

ایئر بس 320 طیاروں کی فراہمی کے لئے پی آئی اے نےایلافکو نامی کمپنی سے معاہدہ کیا تھا۔طیاروں کی 6سالہ ڈرائی لیز کے لئے فنانسنگ کے ایس سی پی نامی کویتی کمپنی نے فراہم کی ۔

Advertisement

دونوں طیارے بالترتیب اے پی بی ایم ایکس اوراے پی بی ایم وائی رجسٹریشن نمبرز کے حامل ہیں۔

 یا د رہے کہ خریدے گئے دونوں طیارے اگست 2010سے 2018 تک سعودی ایئر لائن کے زیر استعمال رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version