قومی ادارہ برائےامراض قلب میں آگ لگ گئی

کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کی پہلی منزل پر آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں آگ لگ گئی، ریسکیو کا کہنا ہے کہ آگ پہلی منزل پر آپریشن تھیٹر میں لگی جس کے بعد دل کے امراض میں مبتلا مریض اور ان کے تیماردار خوف زدہ ہو کر باہر نکل آئے۔
ریسکیو کا کہنا ہے کہ آگ پہلی منزل کے آپریشن تھیٹر میں لگی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق آپریشن تھیٹر میں موجود افراد کو سیکورٹی گارڈز نے محفوظ طریقے سے باہر نکالا، مریضوں کو نکالتے ہوئے ایک سیکورٹی گارڈ معمولی زخمی بھی ہوا۔
اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے سیکنڈ فلور پر لگی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ آپریشن تھیٹر میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
لاہورکےپلازہ میں آگ بھڑک اٹھی
آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا، ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر حمید اللہ ملک کا کہنا ہے کہ آگ سے آپریشن تھیٹر کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزلاہوراردو بازارکے پلازہ میں آگ لگ گئی۔
پولیس ذرائع کاکہناہے کہ اردو بازار کا ٹرانسفارمرپھٹ گیا جس میں لگی آگ نےقریبی پلازہ کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔
پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہوئیں اور چند گھنٹوں کی مشقت کے بعد آتشزدگی پر قابو پالیا گیاہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ پلازہ میں لگنے والی آگ کے سبب ایک شخص جھلس گیا جس کو قریبی اسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہوسکا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News