ریلوے انتظامیہ کا یوم قائداعظم پرسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ

لاہور، ریلوے انتظامیہ نے یوم قائداعظم کے موقع پراضافی رش کے پیش نظر 25دسمبر سے29 دسمبر تک کرسمس سپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپیشل ٹرین25اور28 دسمبر کو راولپنڈی سے صبح 10بجے روانہ ہو گی جوکہ گوجرخان ، جہلم ، لالہ موسیٰ ، گجرات ، وزیر آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، قلعہ شیخوپورہ، فاروق آباد، سانگلہ ہل، فیصل آباد ، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شورکوٹ کینٹ، خانیوال، ملتان، بہاولپور، خانپور، رحیم یار خان، صادق آباد ، گھوٹکی، روہڑی، شکار پور ، نواب شاہ اور لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرے گی ۔
ذرائع کے مطابق یہ ٹرین اگلے دن 11بج کر 55منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی، کراچی کینٹ سے 26اور 29دسمبر کو شام 6بج کر 35منٹ پر روانہ ہو گی جبکہ اگلے روز رات 10بج کر 45منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔
کرسمس سپیشل ٹرین 8اکانومی کلاس کوچز 2اے سی سٹینڈرڈ ایک بریک وین اور ایک پاور وین پر مشتمل ہو گی۔
قابل ذکر با ت یہ ہے کہ سپیشل ٹرین پر مسیحی برادری کو 20 فی صد رعائت بھی ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News