Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 22واں اجلاس

صوبائی کابینہ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 22واں اجلاس ہوا ، جس میں پنجاب کابینہ نے پیرول ایکٹ2019کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں کابینہ کو پنجاب میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ انسپکٹرجنرل پولیس نے امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کیے جانےوالےاقدامات سے پنجاب کابینہ کو آگاہ کیا۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب بائیوانرجی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کوبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، محکمہ اسکولز ایجوکیشن کی اسسمنٹ پالیسی فریم ورک 2019 کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا  جبکہ سرکاری اسکولز میں طلبہ کے لیے اردو میڈیم کتابوں کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی اور ،پہلی کلاس سے پانچویں تک اردو زبان میں تعلیم دی جائے گی لیکن پہلی کلاس سے پانچویں تک انگریزی کو  بھی بطورمضمون پڑھایا جائے گا۔

 اورنج لائن پراجیکٹ منصوبے کو مکمل  لرلیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Advertisement

علاوہ ازیں اجلا س میں ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر(گریڈ17) کے عہدے کو اسسٹنٹ ڈائریکٹروائلڈ لائف(گریڈ17)میں تبدیل کرنے کی منظوری  جبکہ پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے سیکشن 20کے تحت ضلع میانوالی میں کالا باغ پرائیویٹ گیم ریزور کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف افسر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بنانے کی منظوری دی گئی، پنجاب لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کے قیام کی اصولی منظوری بھی دی گئی

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب  نے  ہدایت د ی کہ یوم قائدؒ،کرسمس اورنئے سال کی آمد کے پیش نظر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں جبکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے مزید کہا کہ گرجاگھروں کی حفاظت کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے کیونکہ ہمارا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے اور وہ عوام کی بے لوث خدمت ہے جبکہ تبدیلی کی راہ میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزراء،مشیران،معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اوراعلی حکام  نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
وفاقی حکومت سے اختلافات برقرار؛ پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
وزیر اعظم کامیاب غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
44 سال مسجد نبوی ﷺ میں قرآن پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس انتقال کرگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version