Advertisement

چیف جسٹس کا تمام سرکاری اداروں کی تنخواہیں برابرکرنے کا حکم

چیف جسٹس

چیف جسٹس  آف پاکستان جسٹس گلزار احمد  نے تمام سرکاری اداروں کی تنخواہیں برابر کرنے کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ملازمین کے الاؤنس کے کیس کی سماعت کے دوران سرکاری اداروں میں غیر مساوی تنخواہوں پر سوال اٹھاتے ہوئے  چیف جسٹس گلزار احمد نےآبزرویشن دی ہے کہ حکومت کے تمام اداروں کی تنخواہ برابر کی جائے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مقدمے کی تیاری  کے لیے التوا کی استدعا کی تو چیف جسٹس نےان کی سخت سرزنش کی ۔

چیف جسٹس  گلزار احمد نے کہا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب آپ نے ہم ججز پر ظلم کیا ہے،ججز کیس کی فائل پڑھ کر آتے ہیں، آپ لا آفیسر کیسے بن گئے،کیا آپ کو نوکری پر رکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ

جسٹس گلزار احمد نے مزید کہا کہ آپ عدالت کو ہلکا نہ لیں، ہم یہاں التوا  کے لیےنہیں بیٹھے ہیں۔

انہوں نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں ریونیو ڈویژن کو 100 فیصد جبکہ آڈٹ اور اکاؤنٹ کو 20 فیصد الاؤنس کس قانون کے تحت دیا گیا ہے۔

 جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ یہ بھی بتایا جائے کہ فنانس،اکنامک اور ریونیو ڈویژن میں کیا فرق ہے؟

جس کے جواب میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے  عدالت کو بتایا کہ ریونیو ڈویژن کی ورکنگ دیگر ڈویژنز سے مختلف ہے ۔

جس پر  چیف جسٹس نے کہا کہ یہاں یہ حال ہے کہ ہر سرکاری ادارے کی تنخواہ دوسرے ادارے سے مختلف ہے، یہ فرق کیوں رکھا گیا ہے،اس فرق کو ختم کیا جائے اور تمام سرکاری اداروں کی تنخواہ ایک کردیں۔

Advertisement

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو مقدمے کی تیاری کے لیے وقت دیتے ہوئے سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے اختتام تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version