Advertisement

علی ظفرکامیشاکیخلاف ہتک عزت کیس دوبارہ ملتوی

میشا شفیع

میشا شفیع

لاہورکی سیشن عدالت میں اداکار و گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت دعویٰ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کی  بطور سیشن جج فرائض کی انجام دہی میں مصروفیات کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔

عدالت نے دونون فریقین کے وکلا کی رضامندی سے سماعت 09 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

قبل ازیں آج پہلی مرتبہ گلوکارہ میشا شفیع اس مقدمے میں بطور گواہ عدالت میں پیش ہوئی تھیں تاہم سماعت ملتوی ہونے پر میشا شفیع  بغیر بیان ریکارڈ کرائے عدالت سے روانہ ہو گئیں۔

گلوکارہ اب 09 دسمبر کو صبح 10 بجے بیان ریکارڈ کرائیں گی۔

گزشتہ روز فاضل جج کا میشا شفیع کے وکیل سے مکالمہ ہوا جس میں انہوں نے میشا شفیع کو حکم دیا کہ آپ کل بیان قلمبند کروانے کیلئے آ جائیں اور ان کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی گواہ پر جرح تو نہیں ہو گی؟

Advertisement

میشا شفیع کے وکیل ثاقب جیلانی ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ نہیں میشا شفیع صرف بیان قلمبند کروائیں گی۔

ثاقب جیلانی ایڈووکیٹ نے فاضل جج سے مزید کہا کہ آپ نے علی ظفر کا بیان 3 دن تک قلمبند کرانے دیا تھا، جس پر جج امجد علی شاہ نے جواب دیا کہ آپ تین کی بجائے 4 دن تک بیان قلمبند کرا لیجئے گا۔

خیال رہے کہ عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع اور ان کے گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کیا تھا۔

عدالت میں ہتک عزت دعوی کیس میں گزشتہ سماعت کے دوران میشا شفیع اور ان کی جانب سے پیش کیے جانے والے گواہان پیش نہیں ہوئے تھے۔

Advertisement

کیس کی سماعت کرنے والے ایڈیشنل جج امجد علی شاہ کو جب میشا شفیع اور گواہان کی  عدم موجودگی کی بابت بتایا گیا تو انہوں نے احکامات دیے کہ آئندہ سماعت پر ہر حال میں گواہان بیان قلمبند کرانے کے لیے پیش ہوں۔

گزشتہ سماعت پر فلم اسٹار اور گلوکارعلی ظفر کے بیان پر میشا شفیع کے وکیل کی جانب سے جرح مکمل کر لی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version