Advertisement

مریم اورفریال کےباہرجانے کے لئے کردی بڑی پیشگوئی

Shaikh rasheed

 

شیخ رشید نے کہا 3 ماہ میں مہنگائی کنٹرول ہوگی ،بجلی،گیس کے بل ٹھیک ہو جائیں گے ۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سرگودھا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کا خسارہ 3سال میں پورا کریں گے، حکومت گرانے کیلئےغیرجمہوری زبانیں استعمال کی جارہی ہیں، ملک اب بہتری کی طرف جائے گا اور 3ماہ میں مہنگائی کم ہوگی ،بجلی، گیس کے بل ٹھیک ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ  ایک سے16گر یڈ ملازمین کی مراعات کیلئےوزیر اعظم سے بات کروں گا، رائیونڈ سے بھی ٹرین چلانےکافیصلہ کیا ہے، سرگودھا ڈویژن سے ٹرین آج چلائی جائے گی۔

راولپنڈی میں دوسو کنال پر سب سے بڑا اسپتال بنا رہے ہیں،شیخ رشید 

Advertisement

وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ اچھی بات ہے کہ عدلیہ نے بہتر اقدا م لئے اور زرداری کی ضمانت ہوئی ہے ، مریم اورفریال کےباہرجانے کے لئے حالات سازگار نہیں دیکھ رہا۔

وفاقی وزیر کے مطابق نیب کی ریکوری آنے والی ہے، بلاول 18 سال کے تھے، جب وہ 5کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے، نیب سے اچھی خبریں آئیں گی اور پیسہ بھی واپس آئے گا۔

بھارت کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہٹلر مودی نے بھارت میں مسلمانوں کا جینا دوبھر کردیاہے، بھارت کے مسلمان پوری دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں، بھارت کے تمام مسلمانوں کو گھیرا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرریلوے شیخ رشید نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ملکی حالات ایسے ہیں کہ ٹینشن کم کرنے کی ضرورت ہے،عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں،بجلی گیس کے بل عوام کی پہنچ سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version