Advertisement

پاکستان کے عوام سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ، عثمان بزدار  

عوام

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہم سب کیلئے عقیدت کا محور ہے اور پاکستان کے عوام سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے روضہ رسولؐ کے کلید بردار شیخ نوری محمدعلی کی ملاقات ہوئی۔

 ملاقات میں شیخ نوری محمد علی نے پاکستان کی ترقی،خوشحالی،استحکام اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے خصوصی دعا کی۔

 روضہ رسولؐ کے کلید بردار شیخ نوری محمدعلی  سے ملا قات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ پا کستان اورسعودی عرب تاریخی،مذہبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا  یہ  بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہرمشکل کی گھڑی میں پاکستان کی بھر پورمدد کی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کے دورمیں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

اس موقع پر روضہ رسولؐ کے کلید بردار شیخ نوری محمدعلی   نے کہا کہ پاکستان آکردلی خوشی ہوتی ہے اور ہم آپ کے لئے دل سے دعا گوہیں اورنیک خواہشات رکھتے ہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقاتیں کیں تھی۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا تھا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ذریعے پٹوار کلچر تبدیل کرنے کا وعدہ پورا کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا تھا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور بینکوں کا سروس لیول ایگریمنٹ اہم سنگ میل ہے جبکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ کے سنٹرل ڈیٹا بیس سے محفوظ لنک دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مزید کہا تھا کہ بینکوں میں تصدیق کے بعد کاشتکار یا دیگر کاروباری حضرات آسانی سے قرضے حاصل کر سکیں گے جبکہ بینک فردملکیت، انتقال اراضی،رجسٹری اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کر کے لون پراسیس مکمل کرسکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version