Advertisement

ملکی حالات کی بہتری کی اُمید بھی نہیں کی جاسکتی، مولانا فضل الرحمن

ملکی

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملکی حالات کی بہتری کی اُمید بھی نہیں کی جاسکتی اسلئے فیصلہ کیا ہے کہ ہر متاثرہ شخص کی زبان بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملکی حالات میں بہتری کی اُمید نہیں کی جاسکتی ملک کو سنجیدہ نظام کی جانب لیجانے کیلئے سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قانون سازی کرے چھ مہینے کے اندرعام انتخابات کرا کر نئی حکومت تشکیل دی جائے۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت دسمبر تک کی مہمان ہے یہ مسلط حکمران اس قابل نہیں جن سے میثاق جمہوریت پر بات ہوسکے،ایک سال گزارا ہے کہ ملک بحرانوں کا شکار ہے جبکہ ملکی معیشیت کی تشویشناک صورتحال ہے۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک میں بیروزگاری میں عروج پر ہے لوگوں کو بیروزگار کیا جا رہاہے جبکہ سرمایہ دار بھی اپنا سرمایہ بیرون ملک لیجانے کا سوچ رہے ہیں۔،

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پانامہ بین الاقوامی سازش تھی سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا ہے، سی پیک پر امریکہ احتیاط سے بیان دے پاکستان خود مختار ملک ہے سی پیک کسی ملک کہ خلاف نہیں ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ شاہراہوں کی بندش ختم کرنے کا فیصلہ رہبر کمیٹی نے کیا، کارکنوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ایک ہفتے تک شاہراہیں بند رکھیں۔

Advertisement

تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ایک سال میں ملک کی معیشت تباہ ہو گئی، اگر ٹماٹر 300 روپے ملتا ہے تو کہتے ہیں کہ 17 روپے کلو ہے، یہ کیا جانیں ملک کا غریب کس کرب سے زندگی گزار رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version