Advertisement

وفاقی وزراء اور اٹارنی جنرل کے خلاف توہیں عدالت کی درخواست دائر

درخواست

سپریم کورٹ میں وفاقی وزراء اور اٹارنی جنرل کے خلاف توہیں عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی سزا کے فیصلے کے خلاف بولنے پر دو وفاقی وزراء اور اٹارنی جنرل دیگر کے خلاف سپریم کورٹ میں  توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں میڈیا چینلز کو بھی فریق بنایا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ متعلقہ افراد کو عوامی عہدوں کیلئے نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

ایڈوکیٹ شبیر حسین  نےدرخواست میں موقف اختیار کیا  کہ17 اور 18 دسمبر کو فریقین نے  نہ صرف عدالت کا تمسخر اڑایا بلکہ فاضل جج کی بھی تضحیک کی اور نفرت انگیز بیانات دیے۔ فریقین نے فیصلہ دینے والے جج اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا۔

پریس کانفرنس کرنےوالے تمام افراد کیخلاف  آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی اور عوامی عہدوں کے لیے نااہل قرار دیاجائے۔

Advertisement

پرویز مشرف غداری فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کا خصوصی بینچ تشکیل

درخواست ایڈوکیٹ شبیر حسین کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے تحت کسی بھی شخص کو جج کو اسکینڈلائز کرنے یا فیصلے کی بنیاد پر تضحیک کرنےکا  اختیار نہیں,متعلقہ تمام افراد نے فیصلہ دینے والے جج اور عدلیہ کی آزادی پر شدید قسم کا حملہ کیا،نامعلوم وجوہات کی بنا پر اداروں کو لڑانے اور بحران پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی,حکومتی افراد کی جانب سے مفرور مجرم کی حمایت کرنا خلاف قانون ہے۔

واضح رہے کہ سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو سزا ہونے پر اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے کہا تھا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف جو ایکشن لیا گیا وہ غیر قانونی ہے اور ہمارا نظریہ ہے کہ ہر شخص کو انصاف ملنا چاہیے۔

اس موقع پر معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق  کا کہنا تھا کہ آج پاکستان جن حالات سے گزررہا ہے تمام اداروں کی تمام ہم آہنگی کی ضرورت ہے جبکہ افواج پاکستان، موجودہ حکومت نے ملکر ملک کو ترقی کی  راہ پر گامزن کیا اور افواج پاکستان، موجودہ حکومت  یکجہتی سےمسائل حل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version