Advertisement

اپوزیشن بابر یعقوب کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری پر ہرگز راضی نہیں ہوگی، مشاہد اللہ خان

مشاہد اللہ خان

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ  اپوزیشن سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری پر ہرگز راضی نہیں ہوگی۔

تفصیلا ت  کے مطابق   اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ اگر حکومت صوبہ سے بھی الیکشن کمیشن کا ممبر لینا چاہتی ہے تو ہماری شرط ہے کہ چیف الیکشن کمشنر متفقہ ہو۔

مشاہد اللہ خان  نے یہ بھی کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے گزشتہ میٹنگ میں طے ہوا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کا فیصلہ اکٹھا ہوگا لیکن آج حکومت کا یہ موقف تھا کہ پہلے 2 ارکان کی تقرری پر بات ہو۔

اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا، تینوں تقرریاں ایک ساتھ ہوں گی، ہمارے پاس مینڈیٹ ہے لیکن حکومتی اراکین کو ہر بات وزیراعظم سے پوچھنا پڑتی ہے اور وزیراعظم کا رویہ غیر سنجیدہ ہے کہ ہونا ہے تو ہو اور نہیں ہونا تو نہ ہو۔

Advertisement

مشاہد اللہ خان کا یہ بھی کہناتھا کہ حکومت کو بابر یعقوب کو نامزد ہی نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ وہ موجودہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہداللہ خان  کا  مزید کہنا  تھا کہ عام انتخابات 2018 میں دھاندلی کے ذمہ دار بابر یعقوب ہیں، جو یہ ہی نہ بتا سکے کہ آر ٹی ایس کیسے فیل ہوا،اپوزیشن سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری پر ہرگز راضی نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری کا معاملہ اٹک کررہ گیا ناموں پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس تیسری مرتبہ موخر کرنا پڑا تھا ، اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے ایک عہدے کے بدلے دو ممبران مانگ لئے ا ور اب اجلاس کل چار بجے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version