Advertisement

عدالتی فیصلوں کی بنیاد آئین اور قانون ہے، میاں افتخار

آئین

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کی بنیاد آئین اور قانون ہے، جسے ماننا ہی آئین کی بالادستی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق تحصیل پبی نوشہرہ کے تنظیمی اجلاس سے خطاب عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے کہا کہ آئین کی بالادستی پاکستان کی بقا کی ضمانت ہےاو ر اے این پی عدالتوں سمیت ہر ادارے کا احترام کرتی ہے۔

اپنے بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری کا کہناتھا کہ پاکستان سب کا ہے اور ہر کوئی انصاف کا برابر حقدار ہے لیکن یوٹرن کا عادی سلیکٹڈ وزیراعظم آج اپنے بیانات بھی بھول چکا ہے۔

 سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں شفاف انتخابات اورغیرجانبدار الیکشن کمیشن کی اشد ضرورت ہے اور الیکشن کمیشن کے جانبدار کردار کی وجہ سے ہی دھاندلی کی آوازیں اٹھ رہی ہیں ۔

عوامی نیشنل پارٹی نے جلسہ گاہ میں پہلے ہی پنڈال سجالیا

Advertisement

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین کا مزید کہنا تھا کہ کارکنان فخرافغان باچاخان اور رہبرتحریک خان عبدالولی خان برسی تقریب کیلئے تیار رہیں جبکہ آئین اور قانون کی نظر میں سب برابر ہیں کیونکہ امتیازی سلوک نظام کو مزید کمزور کرے گا ۔

 واضح رہے اس سے قبل سربراہ اے این پی سفندیار ولی خان نے بھی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا  تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے جنگ کا بگل بجھا دیا ہے اور میں نے ان کو کہا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں اگر کوئی یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن میں کوئی دراڑ ہے تو یہ غلط ہے۔

سربراہ اے این پی نے یہ بھی کہا  تھا کہ آج غریب سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، الیکشن چرایا گیا ہے اگر آج کوئی چور ہے تو وہ کپتان ہے اس نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا ہے۔

اسفند یار ولی کا  مزیدکہنا تھا کہ میں کپتان کو چیلنج کرتا ہوں اور آپنے خاندان کی ساری جائیداد سامنے رکھتا ہوں اگر کوئی چوری ثابت ہوئی تو سر عام پھانسی دی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version