Advertisement

سندھ اسمال انڈسٹریز کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر کیا جائے گا، ممتاز علی شاہ

ممتاز علی

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت انڈسٹریل لیئن کمیٹی کا پہلا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا ، جس میں انڈسٹریل لیئن کمیٹی کے پہلے اجلاس میں صنعتکاروں کو پیش آنے والے مسائل پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ صوبے کی 9 سائیٹ اور 17 سندھ اسمال انڈسٹریز  کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر کیا جائے گا جبکہ  لاڑکانہ میں سائیٹ کے لئے 500 ایکڑ کی اسکیم ہے منظور کی گئی ہے جس کے پہلے فیز میں 195 ایکڑ پر کام کیا جائے گا۔

اس دوران لاڑکانا کے صنعتکاروں نے مطالبہ کیا کے لاڑکانہ کو اسپیشل اکنامک زون بنایا جائے جبکہ  چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری انویسٹمنٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے لاڑکانہ کو اسپیشل اکنامک زون بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ کو سمری بھیجی جائے گی۔

 ممتاز علی شاہ نے کہا کے کراچی کے صنعتکار صوبے کی دیگر علاقوں میں بھی صنعتی لگائیں کیونکہ  حکومت سندھ صنعتکاروں کے تمام مسائل حل کرے گی جبکہ کراچی کے صنعتکاروں کو لاڑکانہ اور خیرپور کا دورہ کرایا جائے گا ۔

ممتاز علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی صنعت کے لئے مواقع ہیں اور  اب سندھ میں امن امان اور روڈ انفراسٹرکچر بہت بہتر ہے صوبے میں انڈسٹریز کو فروغ بدیا جائے گا۔

Advertisement

سندھ حکومت کا آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ

  اجلاس میں صنعتکاروں کے وفد نے بتایا کے سائیٹ میں غیر متعلقہ لوگو کو پلاٹ دئے گئے ہیں جو انڈسٹری نہیں لگا رہے۔

ممتاز علی شاہ نے صنعتکاروں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کے سائیٹ میں لئے گئے پلاٹ پر  صنعت نہیں لگی تو الاٹمنٹ منسوخ کی جائے گی اور زمین کے اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

اجلاس میں صنعتکاروں کے وفد نے سندھ حکومت کو سراہتے ہوئے کہا کے انڈسٹریل لیئن کمیٹی کا یہ اجلاس خوش آئندہ ہے وہ سندھ حکومت کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے صوبے کے دیگر شہروں میں صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے ایک روڈ شو منعقد کیا جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن ، سیکریٹری انڈسٹریز نسیم غنی سہتو، سیکریٹری لیبر عبدالرشید سولنگی، سیکریٹری انویسٹمنٹ سید نجم شاہ، ایم ڈی سائیٹ اور ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت دیگر متعلقہ افسران  اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کراچی، حیدرآباد، سکھر ، خیرپور، اور لاڑکانہ کے نمائندوں نے  بھی شرکت کی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version