Advertisement

لاہورسےکراچی جانےوالی جناح ایکسپریس حادثےکاشکار

جناح

لاہور سے کراچی جانے والی جناح ایکسپریس حادثے کا شکارہوگئی۔ جناح ایکسپریس کو روانگی کے چند منٹ بعد ہی مغل پورہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی جناح ایکسپریس جوہی لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تو تیسری بوگی پٹری سے نیچے اتر گئی، ٹرین کو حادثہ لاہور ڈی ایس آفس کے قریب پیش آیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔

Advertisement

ترجمان ریلویز نے بھی حادثے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ جناح ایکسپریس کی اکانومی کلاس کی تیسری بوگی پٹری سے اتری۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو آس پاس کے اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق حادثے کے باعث کوئی نقصان نہیں ہوا جب کہ پٹری کی بحالی اور ٹرین کی روانگی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ کے سبب لاہور سے آنے جانے والی تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version