Advertisement

جج ویڈیواسکینڈل: نوازشریف کی درخواست نمٹادی گئی

جج

سپریم کورٹ نےجج ویڈیو اسکینڈل کیس میں اپنا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئےنظرثانی کےلیے دائر کی گئی سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست نمٹا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ جج ویڈیو اسکینڈل میں دیا گیاعدالت عظمیٰ کا فیصلہ ہائی کورٹ میں اثرانداز ہورہا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ فیصلہ کرنے میں آزاد ہے، یہ پہلے بھی لکھا تھا اور اب بھی لکھ دیتے ہیں۔ ہم نے اپنے 23 اگست 2019 کے فیصلے میں پیرا 9 اور11میں پہلےہی واضع طور پر لکھ دیا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم نے حکم لکھ دیا تھا کہ ہم کسی قسم کی دخل اندازی نہیں کرتے۔ ہم نے  آرڈر میں کہہ دیا تھا کہ ہائی کورٹ جانے، حکومت جانے اور ایف ائی اے جانے۔

Advertisement

بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ ہم نے کسی کو کچھ نہیں کہا ہائی کورٹ  فیصلہ کرنے میں آزاد ہے۔

خیال رہے کہ جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں  سپریم کورٹ نے 23 اگست کو اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ نواز شریف کے خلاف دوبارہ ٹرائل کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ خود کرے۔

سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ رد کرتے ہوئے لکھا کہ اس کی قانونی حیثیت نہیں ہوتی اور اس کا ہائیکورٹ میں زیرالتوا درخواست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

تین رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ جج کے طرز عمل سے ٹرائل کے متاثر ہونے کا معاملہ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں ہے، سپریم کورٹ اس موقع پر مزید کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھتی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے جج ویڈیو اسکینڈل میں فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیل دائر کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version