Advertisement

بھارتی متنازع بل آرایس ایس ہندو راشٹریہ کےتوسیعی منصوبےکاحصہ ہے

ترقی

وزیراعظم عمران خان نےبھارت میں مسلم مخالف نیا متنازع قانون سے متعلق کہاہے کہ فاشٹ مودی حکومت منصوبے کےتحت پروپیگنڈہ کررہی ہے، بھارتی متنازع بل آر ایس ایس ہندو راشٹریہ کے توسیعی منصوبے کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہاکہ متنازع بل پر قانون سازی دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نےبھارتی لوک سبھا میں شہریت کے متنازع بل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئےکہاکہ متنازع بل انسانی حقوق کی مکمل خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی لوک سبھا نے متنازع شہریت کے ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت مسلمانوں کے سوا ہمسایہ ممالک سے نقل مکانی کرکے بھارت میں بسنے والی اقلیتوں کو شہریت کاحق دیاگیاہے۔

بھارتی لوگ سبھا کےتین سوگیارہ ارکان نے بل کے حق میں جبکہ اکاسی ارکان نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ کانگریس  کے سیاسی رہنمائوں اوردیگرمقامات پراحتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ بل مسلمانوں کے خلاف غیرمنصفانہ برتاوکی عکاسی کرتا ہے اورساتھ ساتھ  بھارت کے سیکولرآئین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

پیرکو جاری کئے گئے ایک بیان میں ایک ہزار سے زائد سائنسدانوں اوردانشوروں کے گروپ نے بل فوری طورپر واپس لینے کامطالبہ کیا۔

 متنازع شہریت کے ترمیمی بل  کی منظوری کے بعد امریکا سمیت دنیا کے مختلف حصوں اور خود بھارت کے اندربھی شدیدمظاہرے جاری ہیں۔

Advertisement

واضح رہےکہ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں وزیرِداخلہ امیت شاہ کی جانب سے ایک بل پیش کیا گیا جس کے تحت پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان سے بھارت جانے والے غیر مسلموں کو شہریت دی جائے گی ہے لیکن مسلمانوں کو نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version