Advertisement

حکومت کا لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار

لیاقت باغ

حکومت نے لیاقت باغ میں شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ اس سال بینظیربھٹو کا یوم شہادت روالپنڈی میں منانے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے اور وہ روالپنڈی  میں کھڑے ہوکر بینظیر بھٹو کا پیغام عوام کو دہرائیں گے۔

چیئرمیں پیپلزپارٹی کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے لیاقت آباد باغ میں بی بی کی برسی کے جلسے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتکنڈے استعمال کر رہی ہے لیکن بی بی شہید کی برسی کا جلسہ لیاقت باغ میں ہوگا اور ہر حال میں ہوگا۔

ترجمان بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ فاشٹ حکومت ہمیں اپنے شہیدوں کی برسی تک منانے نہیں دے رہی اور سلیکٹڈ حکومت فاشزم نافذ کر کے بھی عوامی سیاست سے خوفزدہ ہیں۔

طاقت کا سرچشمہ صرف عوام ہیں، بلاول بھٹو

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہر وہ آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو سلیکٹڈ کے خلاف اٹھتی ہے، یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں عوام کے حقوق کی بات نہ پارلیمنٹ میں کرنے دی جا رہی ہے نہ باہر۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بتایا کہ بھارت میں مودی خلاف اٹھنے والی عوامی نفرت سے عمران خان کچھ عبرت حاصل کریں کیونکہ نیا پاکستان انتہا پسند مودی کے بھارت سے مختلف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جہموری، آئینی اور قانونی حقوق سے دستبردار نہہیں ہوں گے اور ی بی شہید کی برسی کا جلسہ لیاقت باغ میں کرنے کیلئے ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے 27 دسمبر کر لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ جلسے کی تیاریاں تک مکمل کر دی گئیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version