Advertisement

نواز شریف کو ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے، ڈاکٹر عدنان

ڈاکٹر عدنان

سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی دماغ اور دل کی خون شریانوں کافی حد تک سکڑنا شروع ہو گئیں ہیں  ، جس کی وجہ سے انہیں ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لندن  میں آج میاں نواز شریف کو  چیک اپ   کے لئے رائل برومپٹن ھسپتال لے جا یا گیا جہاں  ان  کے خون کے مکمل  ٹیسٹ کیے گئے۔

نواز شریف کے زاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے مطابق میاں نواز شریف کے دل کا چیک اپ کیا گیا اور وہ اس وقت شدید دل کی بیماری   سے دو جار ہیں۔

ڈاکٹرعدنان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کو دل کے دورے کا خطرہ ہے کیونکہ شریان میں پیچیدگی کی وجہ سے انہیں انجائنا کے درد کی شکایت ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ  نوازشریف کےدل کوخون پہنچانےوالی شریان سکڑگئی، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

Advertisement

نواز شریف کو فالج ہونے کا خطرہ ہے، ڈاکٹر عدنان

ذرائع کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا امریکہ روانگی کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا  جبکہ اعجاز گل ناصر بٹ ڈاکٹر عدنان اور حسین نواز ان کے ہمراہ ھسپتال میں میاں نواز شریف کے ساتھ ساتھ موجود رہے ۔

واضح رہے  اس سے قبل بھی  وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے ہمراہ لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہو ئے کہا  تھا کہ  نواز شریف کی صحت ابھی تک تشویش ناک ہے، انکی  طبعیت کو ٹھیک نہیں کہا جاسکتا۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ نواز شریف کو فالج ہونے کا شدید خطرہ ہے اور انکا علاج کب تک چلے وقت کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔

سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے مزید کہا  تھا  کہ پلیٹ لیٹس کو مستحکم رکھنے کے لئے ادوایات دی جا رہی ہیں جبکہ نواز شریف کی موجودہ میڈیکل صورتحال کی وجہ میں ایک بڑی وجہ ان کے ساتھ ڈیڑھ سال تک جیل میں رکھا گیا سلوک بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Next Article
Exit mobile version