Advertisement

نیب ترمیمی آرڈیننس کا نوٹیفکیشن جاری

ٹی ٹی اسکینڈل

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کا نوٹیفکیشن اپوزیشن کے تمام تر تحفظات کے باوجود جاری کردیا گیا۔

گزشتہ ہفتے وفاقی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کا بل پیش کیا گیا تھا جو وزراء کی مشاورت کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجا گیا تھا جس کو صدر کی جانب سے باقاعدہ طور پر منظور کرلیا گیا تھا جس کے بعد آج نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کا آج حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سرکاری دستاویزات عام لوگوں کی معلومات کے لئے گزٹ آف پاکستان میں شائع ہوتی ہیں۔

نیب آرڈیننس کے مطابق نیب  پچاس کروڑ سے زائد کی کرپشن اور اسکینڈل پر کارروائی کرے گا، محکمانہ نقائص پر سرکاری ملازمین کے خلاف نیب کارروائی نہیں کرے گا، ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی جن کا نقائص سے فائدہ اٹھانے کے شواہد ہوں گے جبکہ سرکاری ملازم کی جائیداد کو عدالتی حکم نامے کے بغیر منجمد بھی نہیں کیا جا سکے گا۔

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 چیلنج کردیاگیا

Advertisement

نئے آرڈیننس کے تحت سرکاری ملازم کے اثاثوں میں بےجا اضافے پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی کاروائی ہو سکے گی جبکہ 3  ماہ میں ماہ میں نیب تحقیقات مکمل نہ ہوئی  تو گرفتار سرکاری ملازم ضمانت کا حقدار ہوگا اور ٹیکس، اسٹاک ایکس چینج، آئی پی اوز سے متعلق معاملات میں نیب کا دائرہ اختیار ختم  ہوجائے گا۔

جس کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے پاس کیے گئے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا تھا۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 25 کے خلاف اور وزرا اور سرکاری افسران کی کرپشن کو تحفظ دینے کی کوشش ہے اور آئین کے آرٹیکل 25 کے مطابق تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں اور مذکورہ ترمیمی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے۔

سپریم کورٹ رجسٹری میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کو فوری معطل کرنے کا حکم دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی کے کاروباری طبقے کو بھتہ خوری کے بڑھتے خطرات؛ ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کا بڑا فیصلہ: پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں کالعدم قرار
شہباز شریف کی ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات؛ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version