Advertisement

کامیاب جوان پروگرام:وزیراعظم نے نوجوانوں میں چیک تقسیم کردیئے

کامیاب جوان پروگرام

وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں چیکس تقسیم کئے اور اس موقع پر تقریب سے خطاب بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں پرتوجہ دیں تو یہ پاکستان کو ترقی دیں گے، یہ ابتداء ہے انشا اللہ مزید منصوبے بھی آئیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پروگرام میں سب سے زیادہ شفافیت اور میرٹ کا خیال رکھنا ہے، لوگوں کو بڑی امید ہے حکومت کاروبار کے لیے سہولت فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایک لاکھ 90 ہزار خواتین نے قرضوں کے لیے درخواستیں دیں، پروگرام کی بڑی بات یہ ہے کہ حکومت سہولت فراہم کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو دیکھیں ان پر فخر ہوگا، بیرون ملک ہر شعبے میں آپ کو کامیاب پاکستانی ملیں گے، ہم نے اسی طرح پروگرام میں میرٹ کو سامنے رکھنا ہے، کمپیوٹرائز پروگرام کی وجہ سے منصوبہ شفاف ہوگا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Advertisement

اس پروگرام کے تحت1 سے50 لاکھ تک کے چیک نوجوانوں کو دئیےگئے ہیں۔ پروگرام کے تحت فاٹا اور قبائلی اضلاع سمیت ملک بھر سے نوجوانوں کو رقوم کی ادائیگی ہوگی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام منصوبہ خواب سے حقیقت بن رہا ہے، وزیراعظم آج نوجوانوں سے کیا ہوا اپناوعدہ پورا کرنے جارہے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو ملک کی معاشی طاقت بنائیں گے، پروگرام کے تحت لاکھوں نوجوانوں نے کاروبارکی خواہش کااظہار کیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ حکومت نوجوانوں کوروزگار کی فراہمی کا اہم موقع دے رہی ہے، منصوبے نے نوجوانوں میں مقبولیت کا ریکارڈ قائم کیا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version