فیاض الحسن پر تشدد کرنیوالے وکیل کےگھرپر چھاپہ

فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکیل کی شناخت ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکیل کی شناخت ہوگئی، شناخت عبدالماجد کے نام سے ہوئی جو ہربنس پورہ کا رہائشی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کے چھاپے کے باوجود عبدالماجد نا می اس وکیل کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
وزیراعظم کا فیاض الحسن چوہان کی جرات کوسلام
فیاض الحسن چوہان پر حملہ کرنے والے مزید 6 وکلا کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو بھی پی آئی سی حملہ کیس میں حراست میں نہیں لیا جا سکا۔
واضح رہے کہ گیارہ دسمبر کو پی آئی سی پر حملے کے وقت وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو وکیلوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جن کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کوششیں تیز کردی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News