Advertisement

تعمیرات کے شعبے میں رکاوٹوں کو دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

آٹے کی قمیتوں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعمیرات کے شعبے کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، معاشی عمل کو تیز کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں ہنرمندوں اور نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے کے لیے تعمیرات کے شعبے کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ ترسیلات زر خصوصاً بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ملک بھیجی جانی والی رقوم پر مراعات  پیکیج کے حوالے سے معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا ۔

ایگزیکیٹو ڈائریکٹر این آئی ٹی بی کی الیکٹرنک ادائیگیوں کے ضمن میں ای پیمنٹ گیٹ وے کے قیام پر اب تک کی پیش رفت  پر بریفنگ دی جبکہ چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹینٹ کی تعمیرات کے شعبے کے فروغ کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات پر  بھی بریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین اور معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے مختلف تجاویز پیش کیں جبکہ سرکاری املاک کو کم آمدنی والے افراد کے لئے گھروں کی تعمیر کے لئے اب تک کی پیش رفت سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔

Advertisement

وزیراعظم کی زیرصدارت میڈیا اسٹریٹجی کا اہم اجلاس

وزیراعظم  نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے سے چالیس کے لگ بھگ صنعتیں وابستہ ہیں، تعمیرات کے شعبے کے فروغ سے نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ  بیرون ملک پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں اور بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان میں موجود اپنے خاندانوں کو قانونی طریقوں سے بھجوانے میں ہر ممکنہ آسانی فراہم کی جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  ترسیلات زر کے فروغ کے لئے بیرون ملک پاکستانیوں کو مراعات دی جائیں اور بنکوں کو بھی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ اس عمل کو منظم طریقے سے آگے بڑھایا جاسکے۔

وزیراعظم عمران خان  کا مزید کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے لئے سرکاری زمینیوں کو برؤے کار لانے کے عمل کو تیز کیا جائے اور کمیٹی ان تجاویز کو حتمی شکل دے کر سفارشات پیش کرے گی۔

اجلاس میں وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر اقتصادی امور حماد اظہر، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بخیتا ر ، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد،، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری،  معاون خصوصی ندیم بابر، چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ ، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ، ایگزیکیٹو ڈائریکٹر این آئی ٹی بی سید شباہت علی شاہ و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version