Advertisement

آئی جی سندھ اور صوبائی حکومت کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ

آئی جی

سندھ کابینہ کا اجلاس آج صبح ہوا جس میں آئی جی سندھ پولیس کلیم امام کی جانب سے عدم شرکت پر وزیر اعلیٰ اور کابینہ ارکان نے پرشدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا اور آئی جی سندھ پیش نہیں ہوئے جس پر وزیراعلی اور کابینہ ارکان نے عدم شرکت پرشدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ کابینہ ارکان نے وزیر اعلیٰ کو آئی جی کے خلاف ڈسپلنری ایکشن کی سفارش بھی کردی ہے۔

ذائع کے مطابق سندھ کابینہ اجلاس میں آئی جی پولیس کے رویے حالیہ انتظامی فیصلوں پرغور کیا گیا اور کابینہ ارکان کا کہنا تھا لگتا ہے کہ سندھ پولیس حکومت کی رٹ کو چیلنج کررہے ہیں۔

پولیس پبلک سیفٹی کمیشن کے دو اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہوئے، آئی جی پولیس سندھ حکومت کے احکامات اور فیصلوں کو اہمیت نہیں دے رہے ہیں اور اب سندھ پولیس حکومت کی حکم عدولی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

سندھ حکومت کا آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ

Advertisement

کابینہ ارکان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ آئی جی پولیس کے بجائے ایڈیشنل آئی جی  نے امن و امان  کی صورتحال پر سندھ کابینہ کو بریفنگ دی ہے۔

اجلاس کے شرکاء کو غلام نبی میمن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس حکام کو یہ ہدایت کابینہ اجلاس میں دیں اور کہا کہ پولیس کو عوام میں اعتماد بحال کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ آپ کو کیا کرنا ہے، آپ سمری کورٹ بنائیں یا کوئی اور اقدام کریں، مجھ کراچی اسٹریٹ کرائم سے پاک چاہیے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کوئی بھی سرکاری افسر سفارش کرے تو نہ مانی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس کمیٹی روم سندھ سیکریٹریٹ بلڈنگ میں منعقد ہوا، سندھ کابینہ کا اجلاس 15 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version