Advertisement

حکومت کی قانون سازی اور پارلیمان میں کوئی دلچسپی نہیں، شیری رحمان

پارلیمان

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی قانون سازی اور پارلیمان میں کوئی دلچسپی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری سینیٹ اجلاس نہ بلانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 108دن سے سینیٹ اجلاس نہیں بلایا، اجلاس نہ بلا کر حکومت آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 61 کے مطابق پارلیمانی سال میں سینیٹ اجلاس کم از کم 110 دن چلنا چاہئے لیکن ملک کو کئے بحرانوں کا سامنے ہونے کے باوجود اجلاس نہیں بلایا گیا۔

شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ عوام اور ملک کو پیش مسائل پر پارلیمان میں بات ہونی چاہئے لیکن حکومت نے پارلیمان کو بائے پاس کرکے اب تک 24 آرڈیننس پاس کرائے ہیں۔

اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، سینیٹ اجلاس کل تک ملتوی

Advertisement

سینیٹر شیری رحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپوزیشن اور جمہوری اصولوں سے فرار حاصل کرنا چاہ رہی ہے کیا تحریک انصاف یہ تبدیلی لانا چاہتی تھی۔

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ حکومت نے سینیٹ کو تالا لگایا ہوا ہے کیونکہ حکومت کی قانون سازی اور پارلیمان میں کوئی دلچسپی نہیں لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد از جلد سینیٹ اجلاس بلائے۔

واضح رہے اس سے قبل حکومت اور اپوزیشن میں تنازعے کے باعث سینیٹ کا اجلاس بدھ کو سہ پہر تین بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

صدارتی آرڈیننس سینیٹ میں پیش نہ کرنے کے معاملہ پر حکومت اور اپوزیشن میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا، قائد ایوان شبلی فراز اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی کے بیانات میں تضاد پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس کل تک ملتوی کردیا گیا تھا ۔

اس موقع پر سینیٹررضاربانی نے حکومت کی طرف سے آرڈیننسوں کے اجراء اور انہیں ایوان میں پیش نہ کیے جانے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ آرڈینیس کی اجاز مخصوص حالات کیلئے ہے اگر دونوں ہاوسز کے اجلاس نہ ہوں تو آرڈیننس آ سکتا ہے لیکن پہلے وہ ایوان میں آئے گا۔

 سینیٹر شیری رحمان نے کہا تھا حکومت نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیا، انھوں نے کہا کہ حکومت کو پتہ ہے اپوزیشن کی اکثریت ہے اسلئے پِی ایم ڈی سی آرڈیننس کو مسترد کر دیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version