آصف زرداری، فریال تالپورنےدرخواست ضمانت دائرکردی

سابق صدرآصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورکی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق سابق صدرآصف زرداری نے میگامنی لانڈرنگ اور پارک لین کیس سے متعلق اپنی درخواست ضمانت وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے طبی بنیادوں پراسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی ہے۔
آصف زرداری کی جانب سےدرخواست میں نیب اوراحتساب عدالت نمبردوکوفریق بنایا گیاہے۔
درخواست گزارنےموقف اختیارکیاہےکہ مجھےدل کی بیماری لاحق ہےاورتین اسٹنٹ بھی ڈالےجاچکے ہیں، شوگر کابھی مریض ہے اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کےلیے مستقل علاج درکار ہے۔
درخواست گزار نےمیڈیکل رپورٹس درخواست کےساتھ منسلک کرکے استدعا کی کہ انہیں متعدد بیماریاں لاحق ہیں، لہذا علاج کی سہولت حاصل کرنے کیلئےضمانت منظور کی جائے۔
آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نےاپنی درخواست ضمانت میں کہاہے کہ اسپیشل بچی کی والدہ ہوں، اس کی دیکھ بھال کے لیے ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظورکی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News