وزیر خارجہ کا چینی سفارتخانے کی پرانی عمارت کا دورہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں چینی سفارخانے کی پرانی عمارت کا دورہ کیا، اس موقع پر پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر چینی حکومت نے فارن سروس اکیڈمی کی منتقلی کیلئے چینی سفارت خانے کی سابق عمارت وزارت خارجہ کے حوالے کرنے کی پیشکش کی جس پر وزیر خارجہ نے چینی حکومت کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کے تحت کی جانے والی اس پیشکش کو شکریے کے ساتھ قبول کیا-
چینی سفارخانے کے دورہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چینی سفارتخانے کی جانب سے اس عمارت کو مکمل تزئین و آرائش کے بعد وزارت خارجہ کے حوالے کیا جائے گا اور عمارت کی تزئین و آراائش پر اٹھنے والے تمام اخراجات کا بوجھ بھی، جذبہ خیر سگالی کے تحت،چینی حکومت برداشت کریگی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بلڈنگ کےمختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ فارن سروس اکیڈمی کو تزئین و آرائش کے بعد چین کی جانب سے تحفتا دی گئی اس عمارت میں منتقل کر دیا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے بھارتی شہریت کے نئے قانون کو متنازعہ قرار دے دیا
سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اسپیشل سیکرٹری معظم خان، ترجمان وزارت خارجہ عائشہ فاروقی اور وزارت خارجہ کے سینیر حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔
واضح رہے اس سے قبل وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مودی سرکار ہندوتوا بالادستی نظریے کے تحت اقلیتوں کے حقوق کو پامال کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کو غیر قانونی منسلک کرنا ، بابری مسجد ، شہریت ترمیمی بل ، سب میں اقلیتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی شہریت قانون کے خلاف قرارداد کی تجویز دی تھی جس پر حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ بھارتی عزائم اور قانون کے خلاف قرارداد کی حمایت کریں گے۔
یاد رہے کہ بھارتی پارلیمںٹ میں مسلم مخالف بھارتی شہریت بل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اب تک 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

