Advertisement

 بلوچستان کی عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم

بھارتی پالیسیوں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا  ہے کہ بلوچستان کی عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا اورصوبے میں سماجی و معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پارلیمانی پارٹی بلوچستان کے وفد کی معاون خصوصی سردار یار محمد رند کی قیادت میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں صوبہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی امور اور عوام کو درپیش مسائل پر بات چیت جبکہ وفد نے وزیر اعظم کو اپنے اپنے حلقہ انتخاب سے متلعقہ امور پر بریف کیا۔

ملاقات میں ممبران صوبائی اسمبلی میر نعمت اللہ، سردار بابر موسی خیل، زاہدہ بی بی، عمر جمالی، نصیب اللہ خان اور محمد مبین خان خلج ،معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق جبکہ وفد میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان، ممبر قومی اسمبلی میر محمد خان جمالی، ممبر قومی اسمبلی منورہ منیر شریک ہوئے۔

وزیر اعظم سے پارٹی رہنماؤں اور وزراء کی ملاقات

Advertisement

اجلاس میں وزیراعظم نے  ہدایت کی کہ منتخب اراکین عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے اور انکے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے ضمن میں صوبائی حکومت کی ہر ممکنہ طریقے سے معاونت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ  حکومت کی بھرپور کوشش  ہے کہ صنعتی عمل تیز ہو اور نوجوانوں کو نوکریوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں جبکہ معاشی عمل کے استحکام اور تیزی سے بلوچستان کے نوجوانوں کو مستفید ہونے کے بھی بھرپور مواقع میسر آئیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان  نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنر فراہم کرنے پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے ، احساس” پروگرام اور صحت انصاف کارڈ کی بدولت بلوچستان کی عوام خصوصا غربت سے متاثرہ خاندانوں کو سہولت میسر آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version