Advertisement

شہید بی بی کے دور میں کسی کو سیاسی انتقام میں جیل میں نہیں رکھا گیا، مولابخش چانڈیو

چانڈیو

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ شہید بی بی کے دور میں کسی کو سیاسی انتقام میں جیل میں نہیں رکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہید بی بی کی بارہویں برسی پر پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے اپنے ایک  پیغام میں کہا کہ پی پی پی کا ہر دور وفاق اور صوبوں کے حقوق کیلئے سنہری دور رہا کیونکہ محترمہ شہید کا سیاسی اور  ذاتی انتقام میں یقین نہیں رکھتی تھیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو صدیاں روئیں گی اور زمانے یاد کریں گے کیونکہ  عوام کا وفاق سے اعتماد ختم کرنے کیلئے اور  جمہوریت کا مستقبل تاریک کرنے کیلئے بھٹو کے خاندان کو شہید کیا گیا۔

مولا بخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ بھٹو خاندان نے جانیں قربان کیں مگر عوام کا جمہوریت اور وفاق سے اعتماد ختم ہونے نہیں دیا  اور یہی وجہ ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید  کے قتل کے بارہ برس بعد بھی صرف قاتل ہی نہیں  بلکہ جمہوریت کا ہر دشمن محترمہ شہید کے نام سے خوفزدہ ہے۔

ذلت اور رسوائی حکمران ٹولے کا مقدر بن چکی ہے، مولابخش چانڈیو

Advertisement

اپنے پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر  کا کہنا تھا کہ آج بھی ہمارے قائد بلاول بھٹو ہی ہیں جو حالات کی پرواہ کئے بنا جمہوریت کی بات کر رہے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت دشمن ہمارے نظریے، قیادت  اور کارکنوں کے قربانی کے جذبے سے خوفزدہ ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری جمہوریت کا مستقبل اور جمہوریت دشمنوں کے خوف کا نیا نام ہے۔

وا ضح رہے کہ اس سے قبل بھی  مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا  تھا کہ وزیراعظم اور ان کے مشیر حالات اپنے دعووں کے برعکس دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں، وقت فیصلہ دے چکا ہے کہ یہ حکمران عزت کے ساتھ نہیں جائیں گے۔

سیکریٹری اطلاعات پی پی پی نے  یہ بھی کہا تھا کہ حکومت نے قوم کو بیروزگاری، بھوک اور افلاس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ وزرا کی بیہودہ گفگتو بتا رہی ہے کہ حکومت کے آخری دن آ چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس میں بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور
Next Article
Exit mobile version