Advertisement

موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، سراج الحق

پاکستان ترقی

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت میں جو نظام مسلط ہے اس کے ہوتے ہوئے پاکستان و عوام ترقی نہیں کرسکتا جبکہ ہمارا مقصد عوام کی تمام مشکلات کا حل اسلام میں نکالنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بھی خاموش این آراو شروع کیا ہے جبکہ احتساب کا نظام 15 ماہ سےمذاق بن کررہ گیاہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ موجودہ دورحکومت میں شرح سود میں اضافہ ہوا ،جو ن لیگ،پی پی میں تھے آج وہ اس حکومت میں ہیں، ملک میں مصنوعی مہنگائی اور مصنوعی مینڈیٹ ہے، حقیقی مینڈیٹ کی غیر موجودگی میں حکومت چلنے کےقابل نہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے آرڈیننس نہیں چاہیےفیصلے پارلیمنٹ میں کریں، ابھی جنگ کی صورتحال نہیں ہے تو حکومت کیوں آرڈیننس کا سہارالیتی ہے۔

ہمارا منشور قرآن اور ہمارا راستہ جہاد ہے، سراج الحق

Advertisement

امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت انتہائی کمزور ہے، مضبوط جمہوریت کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا جمہوریت بیساکھیوں پر کھڑی ہے ۔

 سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کےالزامات لگ جاتے ہیں اگر الیکشن شفاف نہ ہوں تو حکومت مضبوط نہیں بنتی جب کہ  اگر ہر ادارہ اپنا کام  کرے تو ہی اکستان  ترقی کرے گا  اور تب ہی  سیاست و جمہوریت  بھی مضبوط ہوگی۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے مطالبہ کیا کہ نیب کی ری اسٹرکچرنگ کی جائے، حکومت کی خارجہ اور معاشی پالیسی ناکام ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے جن ممالک نے اقوام متحدہ میں کشمیر پر ہمارا ساتھ دیا، وہ بھی اب ساتھ نہیں رہے۔

سراج الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اسوقت بہت زیادہ توجہ طلب ہے، مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے بعد بھارتی حکومت نےشہریت متنازع بل پاس کیا جس کے خلاف بھارت میں مظاہرے ہورہےہیں اور اپوزیشن سڑکوں پرہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید  کہا کہ  مودی نے جو راستہ اپنایا وہ تمام اقلیتوں کیلئے تباہی کا راستہ ہے، لاکھوں کشمیریوں نے قربانیاں دیں،طویل محاصرےکاسامناہے اور حکومت اب تک اوآئی سی کا اجلاس تک اسلام آباد میں نہیں بلاسکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترک وزیر خارجہ کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات
آسڑیلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد
یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز میسج بھیجنے والا ملزم گرفتار
ججز تقرری کا معاملہ؛ جوڈیشل کمیشن اجلاس کا طلب
چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے تحفے میں ملا قیمتی قلم توشہ خانہ میں جمع کروا دیا
پی ٹی آئی کو بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version