Advertisement

ڈی جی رینجرز کا اندرون سندھ میں کچے کے علاقے کا دورہ

کچے کے علاقے

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے اندرون سندھ کشمور میں کچے کےعلاقے کا دورہ کیا اور کچے کے علاقے میں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دورہ میں سیکٹر کمانڈر شہباز رینجرز نے ڈی جی رینجرز سندھ کو علاقے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمراحمد بخاری نےکچے میں تعینات افسروں اور جوانوں کے جذبوں کی تعریف کی اور صحت و تعلیمی منصوبوں کے حوالے سے کام کرنے والے افراد کی خدمات کو بھی سراہا۔

ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز کے جوان ارض ِوطن کے دفاع کی خاطر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

ڈی جی سندھ رینجرز میجر جنرل عمراحمد بخاری کا مزید کہنا تھا کہ رینجرز سندھ کی جانب سے کچے کے علاقے کے رہائشیوں کو مزید سہولیات پہنچانے کے لیے اپنے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement

واضح  رہے کہ اس سے قبل ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کا دورہ کیا تھا۔

دورے میں انڈسٹری کے ممبران نے ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات کی اور انڈسٹریز کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

ڈی جی رینجرز عمر احمد بخاری نے کہا تھا کہ معاشی ترقی پُرامن حالات سے مشروط ہے۔

عمر احمد بخاری نے یہ بھی کہا تھا کہ رینجرز سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے تاجروں کا اعتماد بحال کرنے اور امن وامان کی صورتحال کو مزید بہترکرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ کراچی میں قائم ہونے والے امن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام بالخصوص تاجروں کا تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

 ڈی جی رینجرزعمر احمد بخاری نے مزید کہا تھا کہ بن قاسم ایسوسی ایشن کے ممبران نے رینجرز کی جانب سے شہر میں امن کی بحالی اور تاجر برادری کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار تشکر کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version