Advertisement

ملک میں ترقی صرف نواز شریف کے دور میں ہوئی، وزیراعلی گلگت بلتستان

وزیراعلی گلگت بلتستان

وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی چار سالہ دور میں آمن قائم ہوا ہے جبکہ ملک میں ترقی بھی صرف نواز شریف کے دور حکومت میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سنٹرل دنیور روڈ کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان کو بھر پور وسائل فراہم کئے ،گلگت بلتستان میں 70 سالوں سے زیادہ 4 چار سالوں میں ترقی ہوئی ہے۔

حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ مہنگائی کی سونامی سے عوام کا جینا مشکل ہوا ہے اور نئے پاکستان والوں نے صرف نفرتوں کو فروغ دیا ہے جبکہ نفرتوں کے سیاست کی وجہ سے ماضی میں بے گناہ افراد کا خون بھی بہا ہے۔

Advertisement

وزیراعلی گلگت بلتستان نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ نظریاتی جماعت ہے اپنے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹے گی، مسلم لیگ ن کی حکومت نے گلگت بلتستان میں بلا تفریق عوام کی خدمت کی ہے۔

حافظ حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم نے اقتدار کبھی کسی کے خلاف استعمال نہیں کیا اور ممبر پر بیٹھے لوگوں کا احترام کرتے ہیں، ڈیڑھ سال وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت نہ ہونے کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کو متاثر ہونے نہیں دیا اور 30 ارب سے زیادہ کی رقم گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ڈونرز سے لائی گئی۔

حافظ حفیظ الرحمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر وفاق میں کل انتخابات ہوئے تو مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت حاصل کریگی کیونکہ نالائق حکمران آئے روز آئی جی اور چیف سیکریٹری بدل رہے ہیں۔

اپنے بیان میں وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن قریب آتے ہی الزامات لگانے والوں کے سیاسی عزائم سامنے آرہے ہیں، عوام آئندہ انتخابات میں کارکردگی اور کردار دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version