پاکستان کے لئے ہی جینا مرنا ہے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، عثمان بزدار

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم سب کو پاکستان کیلئے سوچنا ہے اور پاکستان کے لئے ہی جینا مرنا ہے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنےکہا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اور یہ وقت اتفاق و اتحاد کا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ملک نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور موجودہ حالات کے پیش نظرسیاسی قوتوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دور اندیشی اور قومی مفادات کو مقدم رکھیں۔
اپنے پیغام میں سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے اتحاد و اتفاق ناگزیر ہے اور سب کو ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد اور اتفاق کا پیغام دینا ہو گا۔
ہماری حکومت نے مختصرعرصے میں فلاح عامہ کے بے شماراقدامات کئے،عثمان بزدار
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے جبکہ ملک اور قوم کے تابناک مستقبل کے لئے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سب کو ملکر چلنا ہو گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی قیادت میں پنجاب کے تینوں ریجن کے صدور اورجنرل سیکرٹریز کی ملاقات ہوئی تھی۔
ملاقات میں صوبہ پنجاب میں پارٹی امور اور کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نچلی سطح پر پارٹی کو فعال اور موثر بنانے کیلئے تجاویز پر غور کیا تھا۔
سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے کیونکہ کارکن تحریک انصاف کا قابل قدر اثاثہ ہیں۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا تھا کہ تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ہر ضلع میں جا کر ملاقات کروں گا جبکہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے پارٹی عہدیداروں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News