سندھ حکومت نے تعطیلات کا اعلان کردیا

سندھ حکو،ت کی جانب سے صوبے بھر میں رواں ماہ تین روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 24 دسمبر کو شہدائے قمبر کی برسی اور 25 دسمبر کو یوم قائد کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔
بعد ازاں 27 دسمبر کو سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر بھی صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں دن تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں چھٹی ہوگی۔
ملک بھر کے تعلیمی ادارے پہلے ہی موسم سرما کی چھٹیوں کی وجہ سے بند ہیں۔ سندھ میں 20 سے 31 دسمبر جبکہ صوبہ پنجاب میں 20 دسمبر سے 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دی گئی ہیں۔
چھٹیاں مل گئیں!
یاد رہے کہ 25 دسمبر کی تعطیلات کا اعلان وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں نے سردی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا تھا، حکومت کی جانب سے سردی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔
حکومت پنجاب نے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے لیے سردی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا۔
پنجاب کے سرکاری اور نجی سرکاری تعلیمی اداروں میں 20 دسمبرسے 5 جنوری تک سردی کی چھٹیاں ہوں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال پنجاب بھر کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کی گئی تھیں۔ تاہم بعد میں چھٹیوں کو سردموسم اورشدید دھند کی وجہ سے 15 جنوری تک بڑھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
پنجاب حکومت کی جانب سےجاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سردی کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ موسم کےحالات کے پیش نظر کیا گیا۔ حکومت کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں شدید دھند اور سردی کے باعث 6 جنوری سے 15 جنوری تک بڑھائی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News