Advertisement

اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر کی چیئرمین پی پی سے ملاقات

اے این پی خیبرپختونخوا

اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ضم اضلاع کے عوام کے جائز معاشی حقوق کے تحفظ کے لئے لائحہ عمل پر غور کیا گیا جبکہ ایمل ولی خان نے بلاول بھٹو زرداری سے آصف زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور دونوں رہنمائوں نے خیبرپختونخوا کے معاشی وسائل قبضے میں لینے کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی مذمت کی

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ترقی پسند سیاسی جماعتوں کو جمہوریت اور بنیادی انسانی حقوق کا ایجنڈا آگے لے کر بڑھنا چاہئیے۔

بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں ایمل ولی خان نے کہا کہ نئے اضلاع منزل بل کے خلاف بھرپور مزاحمت کرینگے،قانونی کارروائی پر بھی غور جاری ہے۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو اپنے معالج کی سہولت نہ دینا ناانصافی ہے اسلئے آصف علی زرداری کو طبی سہولیات فوری طور پر دی جائے۔

Advertisement

ایمل ولی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو جون سے جیل میں رکھا گیا ہےاور سابق صدر پہلے بھی11سال جیل کاٹ چکے ہیں۔

اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ ریفرنس ابھی تک شروع نہ ہوسکا لیکن پھر بھی آصف زرداری اور سیاسی اتحادیوں کو اٹھارویں ترمیم کی سزا دی جارہی ہے۔

زرداری ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں نیر بخاری اور فرحت اللہ بابر بھی موجود تھے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر مظفر آبادمیں ریلی سے خطاب کے موقع پر چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر117دن سے کھلی جیل بناہواہے۔کمشیرپر قبضہ کرنے کی کوشش کئی سالوں سالوں سے کی جارہی ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ مودی ایک انتہا پسند سوچ رکھنے والاانسان ہے،مودی پاکستان اور بھارت دونوں کیلئے خطرہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version