Advertisement

ڈبل سواری پر پابندی ختم

ڈبل سواری

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ڈبل سواری پر پابندی ختم کی جارہی ہے تاہم اسلحہ کی نمائش، آتش گیر مواد رکھنے اور ون ویلنگ پر پابندی جاری رہے گی۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہری نئے سال کا جشن ذمہ داری کے ساتھ اور مہذب انداز میں منائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی اورسی ویو پر کنٹینر لگانے سے انتظامیہ کو سختی سے منع کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کرا چی اور پولیس چیف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو کسی طریقے سے بھی تنگ نہیں کیا جائے، یہ شہر آپ کا ہے اس کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

کراچی میں دفعہ 144 عائد

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ اسلحہ اور نشہ آور اشیاء کا استعمال نہیں کیا جائے، کسی سے بھی بدتمیزی کرنا ناقابل برداشت ہوگا، یہ سی ویو آپ کا ہے عزت، محبت اور قانون کے احترام سے نئے سال کی خوشیاں منائیں، امید ہے کہ 2020 سندھ کی خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچمین نیو ایئر کے موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی جس کا اطلاق کل رات 12 بجے سے ہوگیا تھا تاہم اب وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔

پولیس نے 31 دسمبر کی رات ہلہ گلہ کرنے والے منچلوں اور سڑکوں پر بغیر سلنسر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نٹمنے کے لیے عوامی مقامات پر اضافی اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں اور جگہ جگہ اسنیپ چیکنگ بھی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے بھی نیو ائیر نائٹ کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق  ون ویلنگ، بغیر سائلنسر موٹرسائیکل چلانے اور  بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کیلئے بند
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘ ریلیز کردیا گیا
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version