Advertisement

‏آئی جی سندھ کی تعیناتی کا ایجنڈا موخر، مزید نئے نام طلب

‏آئی جی سندھ

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ‏آئی جی سندھ کی تعیناتی کا ایجنڈا  موخر کرکے نئے آئی جی سندھ کے لیے مزید نام طلب کر لیے گئے۔

اسلام آباد میں  وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ  کا اجلاس ہوا   جس میں آئی جی سندھ کی  تعیناتی کی منظوری  موخر کرکے معاملہ گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے سپرد کردیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گورنر اور وزیر اعلیٰ مل بیٹھ کر آئی جی سندھ کا معاملہ حل کریں۔

کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر مراد سعید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات   ڈاکٹر  فردوس عاشق اعوان  نے کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کی تعیناتی پر سندھ سے تعلق رکھنے والے اتحادیوں نے اعتراض کیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ آئی جی سندھ کے لیے نئے نام طلب کرلیے گئے ہیں اور  اس حوالے سے گورنر سندھ کو وزیراعلیٰ سندھ سے مشاورت کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کی ملاقات، آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتفاق

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ ‏آئی جی سندھ  کے لیے ایسانام دینے کا کہا ہے جس پر تمام فریقین کا اتفاق ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ اجلاس میں  ‏آٹے کے بحران کےحوالے سے  بھی بات ہوئی  جس پر وزیراعظم  عمران خان نےناجائزمنافع خوروں  سے آہنی ہاتھوں سےنمٹنے  کے عزم  کو دہرایا۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ ‏اجلاس میں  آٹے کا بحران پیدا کرنے والے مافیا  کے خلاف فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی گئی ہے۔‏فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں ہرممکن حدتک جانے کا فیصلہ  ہوا ہے۔

اس موقع پر مراد سعید کا کہنا تھا کہ کیمپ آفسز کے قیام کو روکنے  کے لیے قوانین میں ترامیم کی گئی  ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ‏وزیراعظم نےکہا  ہے کہ وہ کیمپ آفس میں نہیں  رہیں گے۔ ماضی کی حکومتوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان اور لاہور میں  5کیمپ آفس  بنا رکھے تھے۔شریف برادران کے  بھی سی ایم آفس سمیت 5کیمپ  آفس تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version