Advertisement

پاکستان ہمیشہ قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، عائشہ فاروقی

پاکستان کا خیرمقدم

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان نے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے مشرق وسطی کیلئے امن منصوبہ کے اعلان کا ہم نے جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور پاکستان مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ اور پائیدار حل کی حمایت کرتا ہے جس سے استصواب رائے سمیت فلسطینیوں کے جائز حقوق کی فراہمی یقینی ہو۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم یہ مطالبہ پھر دہراتے ہیں کہ بین الاقوامی معیار اور 1967ء سے قبل کی سرحدات کے مطابق قابل عمل، خودمختار اور ملحق سرحدیں رکھنے والی فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version