Advertisement

عثمان ڈار کی وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات

عثمان ڈار

وزیراعظم کے معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار کی وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں محمد عثمان ڈار نے پرویز خٹک کو کامیاب جوان پروگرام ‘‘کے بارے میں بریفنگ دی  جبکہ کامیاب جوان پروگرام کے مختلف منصوبوں میں پیش رفت بارے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار  نے کہا کہ نوجوانوں کی مناسب تعلیم تربیت اورپیشہ وارانہ کارکردگی کوبہتر بنانے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

پرویز خٹک نے کامیاب جوان پروگرام کو پاکستان اور نوجوانوں کے مستقبل کے بہترین قرار دیدیا۔

اس موقع پر پر  ویز خٹک نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، پروگرام استعداد بڑھائے گا۔

Advertisement

پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا،فاٹا اور بلوچستان کے دوردراز اورپسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو’’کامیاب جوان پروگرام‘‘ میں ترجیح دی جائے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک  نے مزید کہا کہ حکومت کا وژن ہنرسے کاروبار تک ’’کامیاب جوان پروگرام‘‘ کے ذریعے نوجوان نسل کوپاکستان کی خدمت کیلئے  تیارکرنا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار کی وزیر دفاع پرویز خٹک سے  ہونے والی اس ملاقات میں وزیر مملکت انسداد منشیات شہریار آفریدی بھی شریک ہوئے۔

ملکی ترقی وخوشحالی ہم سب کا یکساں ہدف ہے، عثمان ڈار

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں معاون خصوصی کے آفس میں ہوئی، جس میں معاون خصوصی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو کامیاب جوان پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لئے 20 دنوں میں10 لاکھ لوگ اپلائی کرچکے ہیں جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے عثمان ڈار کو کامیاب جوان پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے ملاقات میں کہا تھا کہ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام عظیم قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پروگرام نوجوانوں کو قومی دھارے میں شمولیت کا آغاز بھی ہے، کامیاب جوان پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی طرف پہلا قدم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version