Advertisement

میئر کراچی کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

wasim akhtar visit urban forest

میئر کراچی وسیم اختر کے بیٹے تیمور اختر کو بدمعاشی اورہوائی فائرنگ کرنامہنگا پڑگیا، تیموراختر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کے بیٹے کے خلاف ہوائی فائرنگ اور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ نوجوان حسنین حیدرنےدرخشاں تھانے میں درج کرایا گیا ہے جبکہ مقدمے میں جھگڑا، سنگین نتائج کی دھمکیاں اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہے، مقدمے کے متن میں کہا گیا میئرکراچی کے بیٹے تیمور اختر نے نیوایئرنائٹ پر تلخ کلامی کے بعد ہوائی فائرنگ کی اور اسلحے کے بٹ سے مار پیٹ کے بعد گن مین کے ساتھ اپنی گاڑی میں بٹھانے کی بھی کوشش کی، حسنین حیدر اور دوستوں کی مزاحمت پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

تشدد سے زخمی ہونے والے نوجوان حسنین حیدر کا کہنا ہے کہ سال نو پر ڈیفنس فیز 8 میں پیٹرول پمپ پر ڈبل کیبن میں سوار گارڈ نے ہوائی فائرنگ کی، گارڈز سے فائرنگ کی وجہ دریافت کرنے پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے حسنین حیدر کی مدعیت میں میئر کراچی وسیم اختر کے بیٹے تیمور وسیم اور گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
اقتصادی جائزہ مذاکرات ، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل ، آئی ایم ایف مشن نے وضاحت طلب کر لی
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version