نیا آئی جی سندھ کون ہوگا، وفاقی حکومت نے نام سوچ لیا

آئی جی سندھ کی تبدیلی کا معاملہ بھی حل ہونے کے قریب پہنچ گیا، وفاقی حکومت نے ڈاکٹر امیر احمد شیخ کا نام نئے آئی جی کے طور پر فائنل کرلیا، نوٹیفکیشن کل جاری ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم ہاؤس کوڈاکٹر امیر شیخ، غلام نبی میمن اور آفتاب پٹھان کے نام دیئے ہیں جن میں سے ڈاکٹر امیر شیخ کے نام کی منظوری کا قوی امکان ہے۔
وزیراعظم بیرون ملک جارہے ہیں اس لئے یہ معاملہ منگل کو ہی فائنل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا ہے سندھ ہائی کورٹ نے بھی واضح کردیا کہ رولز کے تحت آئی جی سندھ کا تبادلہ وفاق ہی کرے گا۔
نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی پر وزیراعظم رضامند
اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے بھی موجودہ آئی جی سندھ کا تبادلہ روک دیا تھا۔اورسندھ کابینہ کے فیصلے کےخلاف حکم امتناع جاری کیا گیا تھا۔
فیصلے میں عدالت نے سندھ حکومت کو قانون کے مطابق وفاق سے مشاورت کر کے فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کےدوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جواب آنے تک کلیم امام آئی جی مقرر رہیں گے، ہم بھی آئی جی سندھ کی تبدیلی سے نہیں روک رہے ہیں، مگر آئی جی سندھ کی تبدیلی قانون کے مطابق ہونی چاہیے۔
سندھ ہائیکورٹ نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا اور اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق مشاورت کے بنا آئی جی کو نہیں ہٹایا جاسکتا ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی مشاورت کے بغیر اگلی سماعت تک آئی جی کی خدمات وفاق کے حوالے نہیں کی جائیں گی جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ شبیر شاہ نے عدالت کو باور کرایا کہ خلاف قانون کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا۔
اس معاملے پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ کا کہنا ہے کہ ہم نے ابھی تک آئی جی تبدیل نہیں کیا ہے جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ قانون میں آئی جی سندھ کے عہدے کی مدت تین سال ہے، صوبائی کابینہ میں آئی جی کی کارکردگی پر بھی بات کی گئی ہے، نئےآئی جی کی تعیناتی قانون کےمطابق کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

