Advertisement

یو اے ای کا پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان

20 کروڑ ڈالر

ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان نے  پاکستان میں کاروباری افراد  کے لئے ایس ایم ایز کی مدد کے لئے 20 کروڑ ڈالر مختص کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلاے کے مطابق ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کے بعد حکومتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ہدایت کیا ہے کہ پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، ایس ایم ایز کی مدد کے لئے 20 کروڑ ڈالر مختص ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ولی عہد نے او آئی سی میں پاکستان کے اہم کردار کی بھی تعریف کی اور ساتھ ہی جنوبی ایشا میں امن و استحکام کے لئے اپنے کردار سے متعلق آگاہ بھی کیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ولی عہد نے  متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو اہم قرار دیا ہے جبکہ مزاکرات میں توانائی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔

ابوظہبی کے ولی عہد پاکستان پہنچ گئے

Advertisement

وزیراعظم نے اماراتی ولی عہد کو افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پرامن خوشحال اور مستحکم افغانستان خطے اور پاکستان کے مفاد میں ہے، وزیراعظم نے ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی طویل لاک ڈاون سے متعلق بھی آگاہ کیا اور ملاقات میں بھارت میں مسلمانوں کے خلاف شہریت کے امتیازی قانون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے اماراتی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات دینے کا یقین دلایا اور دو طرفہ اعلیٰ ترین دوروں اور دونوں ممالک کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version