Advertisement

ایک لاکھ 40 ہزار سرکاری ملازمین اس غیرقانونی کاموں میں ملوث 

غیرقانونی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حکومت ان سرکاری ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کر رہی ہے جنہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غیرقانونی طور پر فوائد حاصل کئے۔

تفصیلات کے مطا بق اطلاعات کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں  مجموعی طور پر ایک لاکھ 40 ہزار سرکاری ملازمین اس غیرقانونی کاموں میں ملوث پائے گئے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ وفاقی حکومت نہ صرف ان سرکاری ملازمین سے یہ رقم برآمد کرے گی بلکہ ان کے اب خلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔

 وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے  یہ بھی کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں گریڈ 17سے 22تک 9افسران ، گلگت بلتستان میں 40 ،کے پی کے میں 343،پنجاب میں 101،بلوچستان میں 537 اور سندھ میں 938 افسران نے اہلخانہ کے زریعے بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھایا۔

کرپشن کی داستان کی اگلی قسط شہباز شریف کی منتظر ہے، شہزاد اکبر

Advertisement

شہزاد اکبر کا کہنا تھا  کہ بی آئی ایس پی کے چار افسران بھی غریبوں کے پیسے لیتے رہے، وفاقی حکومت نہ صرف ان سرکاری ملازمین سے یہ رقم برآمد کی بلکہ افسران کو برطرف کر کے مقدمات درج کردیئے گئے ہیں۔

 نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب کایہ بھی کہنا تھا کہ ملوث افراد سے ریکوری ہوگی اور انکے خلاف فوجداری مقدمات درج ہونگے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ یہ فنڈ خط غربت سے نیچے زندگی بسرکرنے والے افراد کی لئے قائم کیا گیا ہے کہ ان ظالموں نے غریبوں سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا اور مستحقین کا پیسہ انتہائی ڈھٹائی سے وصول کرتے رہے اور قوم کے بچوں سے بیرون ملک جائیدادیں خریدی گئیں ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے مزید  کہا کہ محکمہ تعلیم کے ایک ہزار افسران مستفید ہونے والوں میں شامل ہیں جبکہ  بی آئی ایس پی میں شفافیت کیلئے نادرا سےمعاونت حاصل کی جائیگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version