Advertisement

عمران خان کو دو ٹیکے لگنے چاہیئے، ترجمان ن لیگ

اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان جیسی باتیں کر رہے ہیں انہیں ایک نہیں دو ٹیکے لگنے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب 16 ماہ میں آپ نے روزگار، کاروبار، معیشت ہر شعبے کو تباہ کر دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پورا پاکستان جانتا ہے آٹے اور چینی کے بحران کے ذمے دار خسرو بختیار اور جہانگیر ترین ہیں، انہوں نے یہ سب اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے۔

ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمارے دور کی نسبت 1700 ارب روپے زیادہ سود کی مد میں ادا کررہی ہے کیونکہ انہون ے سود کی شرح بڑھا دی یہ ہمارے مجموعی دفاعی بجٹ سے زیادہ رقم ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو اپنے ہدف میں 800 ارب خسارے کاسامنا ہے۔ ان وجوہات کے سبب تاریخی بجٹ خسارہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سٹیٹ بنک پاکستان نے 13.25فیصد شرح سود کو بدستور برقرار رکھا۔ حکومت اس سال 3100 ارب سود کی مد میں قرض ادا کرے گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور کے آخری سال میں ہم نے 1400 ارب ادا کئے تھے۔

مہنگائی کے جن کو بوتل میں عمران خان کی قیادت میں بند کریں گے

Advertisement

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں بہت زیادہ کٹوتی، ’بی آئی ایس پی‘اوربجلی پرسبسڈیز ختم کرنے کے باوجود یہ صورتحال ہے۔

اتنی زیادہ شرح سود پر کوئی کاروبار ممکن نہیں ہوسکتا۔ بلند ترین شرح سود سے صرف بینک اور وہ غیرملکی فائدہ اٹھارہے ہیں جو ہماری بانڈ مارکیٹ کے عدم استحکام سے وقتی نفع کمارہے ہیں۔ جب یہ غیرملکی چلے گئے تو ہمارے روپے کی قدر کا کیا ہوگا؟ عمران صاحب معیشت کو انجیکشن دیا ہے جس سے عوام کو ’دن میں تارے‘ نظرآنے لگے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version